ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے امریکی پولیس کے جانب سے کینیڈا میں گرفتار شدہ دو مشتبہ افراد کو ایرانی القاعدہ سے منسوب کرنے کو اپنی عمر کے 64 برسوں میں سب سے مضحکہ خیر بات قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی القاعدہ امریکہ کی تازہ ترین اختراعات اور اس کے جھوٹے پروپیگنڈہ کا حصہ ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کینیڈا میں گرفتار ہونے والے دو افراد کو ایرانی القاعدہ سے منسوب کرنے پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی پولیس کے اس دعوی پر مبنی بات درست ہے تو میری 64 سالہ زندگی کی یہ سب سے مضحکہ خیز بات ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی اور کینیڈائی حکام عقل و شعور سے کام لیں اور اپنی طرف سے فرضی باتیں بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرنے سے پرہیز کریں۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ امریکہ علاقہ میں بحران پیدا کررہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ علاقہ میں وسیع پیمانے پر ہتھیار فروخت کررہا ہے جبکہ ایران نے حالیہ 34 برسوں میں علاقہ میں امن وصلح ایجاد کرنے کی بھر پور تلاش و کوشش کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان اور القاعدہ کو امریکہ نے تشکیل دیا اور آج بھی ان کی سرپرستی امریکی اتحادی ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
.......
/169